ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندوستانی باکسروں کو عالمی چمپئن شپ میں مشکلات کا سامنا

ہندوستانی باکسروں کو عالمی چمپئن شپ میں مشکلات کا سامنا

Fri, 25 Aug 2017 21:44:36  SO Admin   S.O. News Service

ہیمبرگ،25اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شیوا تھاپا اور وکاس کرشنن کو پہلے راؤنڈ میں بائی اور ترجیح ملی ہے لیکن ہندوستانی باکسر کی راہ 19ویں عالمی چیمپئن شپ میں آسان نہیں ہوگی کیونکہ انہیں مشکل ڈرا ملے ہیں۔وکاس کومڈل ویٹ (75کلو گرام)زمرے میں تیسری ترجیح دی گئی ہے۔شیوا کو لائٹ ویٹ میں پانچویں پوزیشن دی گئی ہے(60کلو گرام)جبکہ سومیٹ سنگوان(91کلوگرام)چھٹی ترجیح ملی۔یہ سب سے پری کواٹرفائنل میں اتریں گے،تاہم آٹھ ہندوستانی باکسروں کے لئے میڈل کا راستہ آسان نہیں ہوگا۔
6 سال پہلے کانسہ جیت چکے وکاس کو 27اگست کوتم 16میں کینیا کے جان کیالو اور انگلینڈ بنیامین وٹیکر کے درمیان ہونے والے مقابلے کے فاتح سے ادا کریں گے۔وہیں چوتھی سیڈ آذربائیجان کے کامران شکھسوارلی اگلے دور میں ان کے سامنے ہو سکتے ہیں جو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ فاتح اور یورپی چاندی تمغہ فاتح ہیں۔
دوسری طرف شیوا کا سامنا 28اگست کو قزاقستان کے ایڈلیٹ کرمیتوو اور جارجیا کے اوتر ارانوسیان کے درمیان ہونے والے مقابلے کے فاتح سے ہوگا،اگر وہ جیتتے ہیں تو انہیں چوتھی ترجیج الانور ابودورموف کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ 2015میں ورلڈ چیمپئن شپ میں شیوا نے ایک کانسہ جیتا۔


Share: